جعفرآباد۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے بچے کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر ضلع جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات، ٹیموں کی تشکیل، بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کے لیے مرتب کیے گئے مائیکرو پلان اور دیگر ضروری امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کے لیے مربوط اور مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر مہم میں والدین، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے، جبکہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور ضلع جعفرآباد کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
پولیو ایک خطرناک مرض ہے ،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل