نصیرآباد(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر سننے اور فوری طور پر حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی، جبکہ تحصیل مانجھوٹی کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیاکھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل زبانی اور تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیے عوام کی جانب سے بالخصوص زراعت، تعلیم، صحت، بجلی کی فراہمی سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات ترقیاتی منصوبوں پینے کے پانی اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل کی نشاندہی کی گئیڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گیاس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق عوامی شکایات اور سوالات کے جوابات دیے اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی عملی اقدامات اور ضروری کارروائی کی یقین دہانی کرائی بعض مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں جبکہ ایسے مسائل جن کے حل کے لیے مزید کارروائی درکار تھی ان کے لیے متعلقہ محکموں کو باقاعدہ ہدایات جاری کی گئیںڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور عوامی شکایات کو متعلقہ حکام تک فوری طور پر پہنچا کر ان کا حل یقینی بنانا ہےانہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ کرسکتے ہیں اور انتظامیہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات پر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیںکھلی کچہری کے دوران عوام نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے مسائل سننے اور موقع پر متعلقہ افسران کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا شہریوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے انہیں اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر اور ضلعی محکموں کے افسران کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملا جس سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطے میں مزید بہتری آئے گی۔
کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات پر پیش رفت کو یقینی بنایا جائے، وریندرلعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل