جھل مگسی(خ ن) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ سے ضلع کے مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے فوکل پرسنز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں عوامی سہولیات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور فلاحی سرگرمیوں سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی عبدالغفور جمالی ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ جھل مگسی ظفر اقبال ابڑو پرنسپل انٹر کالج جھل مگسی مظفر علی ایکسیئن روڈ ثابت علی، ڈاکٹر منصور احمد ترین ضلعی آفیسر ماحولیات خادم حسین مگسی جبکہ جھل مگسی میں کام کرنے والی مختلف آرگنائزیشنز کے فوکل پرسن سیف اللہ لاسکانی مگسی سمیت دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کیاس موقع پر متعلقہ افسران اور تنظیموں کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں اور اداروں کی مجموعی کارکردگی جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے جاری منصوبوں پر پیش رفت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیاڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کے مسائل کے فوری حل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیںانہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے ثمرات عوام تک مو¿ثر انداز میں پہنچ سکیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کے جاری منصوبوں اور سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، کام کے معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی رکاوٹ یا مسئلے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائےڈپٹی کمشنر نے ضلع میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور معاشرے کی بہتری کے لیے سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں
تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں،سید رحمت اللہ شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل