رکھنی(خ ن) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوہِ سلیمان ڈویژن ڈاکٹر سلیم زرکون نے مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تدریسی و انتظامی امور، اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول عیشانی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول عیشانی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گڈائی رکھنی کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران طویل عرصے سے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے والے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کے خلاف موقع پر ہی معطلی کے احکامات اور توضیحی نوٹس جاری کیے گئے۔بعد ازاں ڈاکٹر سلیم زرکون نے ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار سے ملاقات کی، جس میں ضلع کوہلو کے تعلیمی شعبے سے متعلق اہم مسائل اور شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بالخصوص کنٹریکٹ اساتذہ کی مبینہ جعلی اسناد کے معاملے سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں حاضری، نظم و ضبط اور معیارِ تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ غفلت اور غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
تعلیمی اداروں میں حاضری، نظم و ضبط اور معیارِ تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سلیم زرکون
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل