لورالائی(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی (BFA) کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں کٹھوائی موڑ، کوئٹہ روڈ پر مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 فوڈ یونٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 7 یونٹس کو جرمانے کیے گئے جبکہ 6 یونٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کر دیے گئےفوڈ سیفٹی ٹیم نے جنرل اسٹورز، بیکریوں، گوشت، سبزی و فروٹ اور دودھ کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران مختلف جنرل اسٹورز سے زائدالمیعاد مصالحہ جات ممنوعہ چائنیز نمک اور گٹکا کی موجودگی کے علاوہ ناقص اسٹوریج پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی اسی طرح بعض بیکریوں اور دیگر فوڈ پوائنٹس پر صفائی کی ناقص صورتحال، ذاتی حفظانِ صحت کے اصولوں کی عدم پابندی، گندے برتن، کھانے پینے کی اشیاءپر مکھیوں کی موجودگی، اشیائے خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور BFA لائسنس کی عدم موجودگی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر متعلقہ کاروباری افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کاروباری حضرات کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مقررہ SOPs پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، صفائی اور حفظانِ صحت کے معیار کو بہتر کریں اور اشیائے خوردونوش کے معیار اور محفوظ اسٹوریج پر خصوصی توجہ دیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری، صاف ستھری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی
بی ایف ای کی فوڈ ٹیم کی کٹھوائی موڑ، کوئٹہ روڈ پر مختلف فوڈ بزنسز کے خلاف کارروائی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل