یمنی فوج نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا

صنعا۔۔۔۔۔۔یمن میں حوثیوں کے خلاف سرکاری فورسز کی بڑی فوجی کارروائی شروع ہوگئی ہے، جسے فجر الیمن یا یمن ڈان آپریشن کا نام دیا گیا ہے۔یمنی حکومت کی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے ذوباب اور باب المندب کے قریب اہم پوزیشنوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماجد عبداللہ النزیلی کے مطابق حکومتی فورسز، سدرن جائنٹس بریگیڈز اور نیشنز شیلڈ فورسز سمیت، باب المندب کے علاقے میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوباب ایئرپورٹ بھی حکومتی فورسز کے قبضے میں آ گیا ہے جبکہ ذوباب اور المخا کے درمیان راستہ بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ تاہم حوثیوں نے حکومتی فورسز کی پیش قدمی کے دعوے کی تردید کی ہے، اس لیے میدانِ جنگ کی صورت حال کے تمام دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں