فیض آباد( یونس رحیم نوتکانی) نے گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی تدریسی و انتظامی دورہ کیا۔دورے کا بنیادی مقصد اسکول میں جاری درس و تدریس کے عمل، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تعلیمی ماحول اور کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ ریڈنگ و رائٹنگ میٹریل، فرنیچر، یونیفارم اور دیگر تعلیمی سامان کے استعمال کا جائزہ لینا تھا۔معائنے کے دوران اسکول کے مختلف تدریسی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بالخصوص اس امر کا مشاہدہ کیا گیا کہ کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی و تدریسی سامان کو طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے لیے کس حد تک مو¿ثر، مناسب اور باقاعدہ طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جناب محمد جمن پہنور نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ تمام تعلیمی وسائل اور سہولیات کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے درس و تدریس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور طلبہ کو ایک سازگار، مو¿ثر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور وسائل کا بنیادی مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ اور تعلیمی نتائج میں بہتری لانا ہے۔ لہٰذا تمام دستیاب وسائل کا مو¿ثر استعمال یقینی بنانا اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔دورے کے اختتام پر اسکول کے تدریسی و انتظامی امور کو مزید مو¿ثر بنانے، دستیاب تعلیمی وسائل کے مناسب استعمال اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل