کوہاٹ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کر رہے ہیں،ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے،کوہاٹ افسوسناک واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہاں تھے؟ سہیل آفریدی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے لاہور کی سڑکوں پر موجود تھے،ان کے پاس انتشار کی سیاست کا وقت ہے، اپنے صوبے کے عوام کیلئے وقت نہیں،اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی،مسلح جتھے کو اسلام آباد کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا، پی ٹی آئی والے کبھی پرامن نہیں رہے، پرامن احتجاج ان لوگوں کی روایت نہیں،پی ٹی آئی والوں سے حساب لیا جائے گا، فنڈز کے بہانوں کے پیچھے انہیں چھپنے نہیں دیں گے ۔ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ کوہاٹ کی فضاءسوگوار ہے، دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ سی ایم ایچ کوہاٹ میں زیر علاج زخمی جوانوں کا جذبہ دیدنی ہے، فوج اور پولیس کے جوانوں اور افسران نے بہادری سے آپریشن میں حصہ لیا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کر رہے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ شہید فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت قابل فخر لمحہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گرد اس قوم کے جذبے کو کم نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوہاٹ افسوسناک واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہاں تھے؟ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے لاہور کی سڑکوں پر موجود تھے،ان کے پاس انتشار کی سیاست کا وقت ہے، اپنے صوبے کے عوام کیلئے وقت نہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ سہیل آفریدی نے 15 منٹ ہیلی کاپٹر پر چکر لگایا اور چلے گئے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آپ نے کیا کیا ہے؟، پی ٹی آئی حکومت صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانا جانتی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں پولیس کی سہولت کے لئے فرانزک لیب تک موجود نہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ من پسند لوگوں کو ٹھیکے دے کر پیسے وصول کئے جاتے ہیں، صوبے میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ مسلح جتھے کو اسلام آباد کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا، پی ٹی آئی والے کبھی پرامن نہیں رہے، پرامن احتجاج ان لوگوں کی روایت نہیں ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی والوں سے حساب لیا جائے گا، فنڈز کے بہانوں کے پیچھے انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کوہاٹ میں ٹنل اور موٹر وے جیسے منصوبے محمد نواز شریف نے بنائے، خیبر پختونخوا میں جنگلات کاٹے جا رہے ہیں، جعلی سگریٹس کی فیکٹریاں پکڑی گئی ہیں۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گولڈ مائننگ کے ٹھیکے کن لوگوں کو دیئے گئے؟، صوبے کا ترقیاتی فنڈ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کسی کو پتہ نہیں۔
ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے، عطاءاللہ تارڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل