گوادر(خ ن)جامعہ گوادر کے شعبہ کامرس کے زیرِ اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نئے طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی و سماجی ماحول سے روشناس کرانا اور ان میں باہمی ہم آہنگی کا فروغ تھا تقریب میں رجسٹرار جامعہ گوادر ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات رحیم مہر، چیئرپرسن شعبہ کامرس زین العابدین، لیکچرر مجاہد حسین، دیگر فیکلٹی ممبران، سینئر طلبہ اور نئے داخل ہونے والے طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں طلبہ نے مختلف ثقافتی اور ادبی پروگرام پیش کیے، جن میں شاعری، ڈرامہ، ٹیبلو اور موسیقی شامل تھے۔ طلبہ کی شاندار پیشکشوں نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور متنوع صلاحیتوں کو اجاگر کیا، جسے شرکاءنے بھرپور سراہا اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ کامرس زین العابدین نے نئے طلبہ کو جامعہ گوادر میں تعلیمی سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے تعلیمی محنت، نظم و ضبط، کردار سازی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جامعہ کے تعلیمی مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی فکری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھاریں لیکچرار مجاہد حسین نے اپنے خطاب میں طلبہ کی شخصیت سازی میں معاون اور باہمی تعاون پر مبنی تعلیمی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور انہیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ادبی، ثقافتی اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کی تلقین کی۔
جامعہ گوادر ،نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل