گیٹس فاونڈیشن کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد …………… وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہے،کیش لیس پاکستان کا مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا، حکومتی نظام میں شفافیت بڑھانا اور سرکاری رقوم کو بغیر کسی تاخیر یا ضیاع کے مستحقین تک پہنچانا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گیٹس فاو¿نڈیشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی وفد میں گیٹس فاو¿نڈیشن کی نمائندگان کلپنا کوچر اور انیتا زیدی شامل تھیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاو¿نڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہے، پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کو اعلیٰ ترین سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ گیٹس فاو¿نڈیشن نے پولیو کے خاتمے، صحت، غذائیت، مالیاتی شمولیت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں، غذائی تحفظ، زچہ و نوزائیدہ صحت، غربت کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم اصلاحاتی ترجیحات، گورننس ریفارمز ایجنڈا کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ کیش لیس اکانومی پاکستان حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ کیش لیس پاکستان کا مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا، حکومتی نظام میں شفافیت بڑھانا اور سرکاری رقوم کو بغیر کسی تاخیر یا ضیاع کے مستحقین تک پہنچانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت اور گیٹس فاو¿نڈیشن کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مستحق خواتین کو اپنی مالی معاونت براہ راست، محفوظ اور باوقار انداز میں ملنی چاہیے۔وزیراعظم نے گیٹس فاونڈیشن کے ساتھ مل کر خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے لیے مرکوز اقدامات پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاو¿نڈیشن کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مو¿ثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں