نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کے عین مفاد میں ہوگا : خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے صوبوں سے متعلق خطرے کی کوئی بات نہیں کی ، ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط مطلب نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی لوگوں کی باتوں کو ڈسٹارٹ کرکے غلط معنی نکالے جاتے ہیں ، سندھ سمیت تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ احتجاج اور اپنی رائے دینا سب کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کے عین مفاد میں ہوگا ، اٹھارویں ترمیم کی روح کے مطابق یہ معاملہ بہت پہلے حل ہو جانا چاہیے تھا۔ نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں کئی سال کی تاخیر ہو چکی ہے۔خواجہ آصف کے مطابق صوبوں کے معاملے پر آخرکار پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے ۔ نئے صوبوں کے قیام پر گلی محلوں اور ہر سطح پر بحث ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں