موسیٰ خیل (خ ن)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایمرجنسی کمیٹی (ڈی پیک) اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ایس پی پولیس کلیم اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب اللہ کاکڑ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مجیب بگٹی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عزت، متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سر ے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع کے کسی بھی بچے کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوٹی جائےانہوں نے تمام محکموں کو باہمی تعاون اور بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
پولیو کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، عبدالرزاق خجک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل