دکی(خ ن) ڈپٹی کمشنر د±کی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی، ہسپتال کے انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے، عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہسپتال کے انتظامی امور اور سہولیات کی بہتری کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
مریضوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے عبدالسلام شاہوانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل