میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد

لندن…. لندن کے میئر لارڈ صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے کے مقدمے میں جرمانے اور عدالتی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دے دیا گیا۔ڈی وی ایل اے نے 24 سال پرانی نسان مائیکرا کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مجسٹریٹ نے صادق خان کو ان کی غیر موجودگی میں قصوروار قرار دیا۔عدالت نے لارڈ صادق خان کو 220 پاؤنڈ جرمانہ اور 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں مزید 35.84 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔سٹی ہال حکام کے مطابق متنازع گاڑی نہ صادق خان کی ملکیت ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کی، معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی وی ایل اے نے مقدمے اور سزا کے حالات کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مقدمے سے متعلق خطوط صادق خان کے دفتر کے بجائے گورڈن ریمزے کے ریسٹورنٹ بھیجے گئے تھے۔صادق خان کو جرمانے کی سزا متنازع سنگل جسٹس پروسیجر کے تحت سنائی گئی، جس میں مجسٹریٹ چھوٹے مقدمات کی سماعت بند کمرے میں کرتا ہے۔ڈی وی ایل اے نے معاملے میں ممکنہ غلط اندراج کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں