موسیٰ خیل(خ ن)ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے یعنی بلڈ بینک اور آپریشن تھیٹر کے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نادر نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت اور کام کے معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، عبدالرزاق خجک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل