موسیٰ خیل(خ ن)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نادر خان ڈسٹرکٹ سپرینٹنڈنٹ ویکسینیشن گل داد جعفر اور اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ ویکسینیشن شیر زمان نے تحصیل درگ کی مختلف یونین کونسلز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران آر ایچ سی درگ بنیادی مراکز صحت کرکنہ اور گڑگوجی کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔دورے کا مقصد EPI سائٹس پر عملے کی حاضری، آئی ایل آر کی مینٹیننس، ویکسین اسٹاک، کولڈ چین اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینا تھا۔ مستقل رجسٹر، اسٹاک رجسٹر اور دیگر ضروری دستاویزات بھی چیک کیے گئے تاکہ ای پی آئی سرگرمیاں مقررہ طریقہ کار کے مطابق چلیں۔اس کے ساتھ جاری 16 روزہ آو¿ٹ ریچ سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ میں ویکسینیٹرز کی حاضری، بچوں کا فالو اپ، ویکسین کارڈز اور ویکسینیشن کی صورتحال دیکھی گئی۔ ویکسینیٹرز کو ہدایت کی گئی کہ کولڈ چین ہر صورت برقرار رکھیں، ویکسین کی مناسب نگہداشت کریں اور زیرو ڈوز و ڈیفالٹر بچوں پر خصوصی توجہ دے کر ان کی بروقت ویکسینیشن مکمل کریں۔دورانِ دورہ والدین اور کمیونٹی کو ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ زور دیا گیا کہ رہ جانے والے بچوں تک رسائی مزید بہتر بنائی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔آخر میں ڈی ایس وی اور اے ایس وی کو ہدایت کی گئی کہ فیلڈ اور ای پی آئی مراکز کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں۔ کسی قسم کی کوتاہی یا انتظامی کمی کو فوری دور کیا جائے اور بچوں کو معیاری ویکسینیشن کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے۔
ڈاکٹر نادر خان کاتحصیل درگ کی مختلف یونین کونسلز کا تفصیلی دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل