پسنی(خ ن)محکمہ تعلیم ضلع گوادر کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خاص رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین تھے۔ تقریب میں طلباءو طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب میں پسنی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت اورماڑہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ نے حمد، نعتِ رسولِ مقبول اور سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلووں پر تقاریر پیش کیں تقریری مقابلے کے لیے چار رکنی جیوری پینل تشکیل دیا گیا، جس میں مولانا امان اللہ، مولانا صغیر بلوچ، مولانا فقیر بشیر اور مولانا عبداللہ شامل تھے۔ نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باغ بازار کی طالبہ خدیجہ نے پہلی، بوائز ہائی اسکول اورماڑہ کے طالب علم مصیب نے دوسری، جبکہ بوائز ہائی اسکول شپا نکو بازار کے طالب علم عاصم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ قوالی پیش کرنے والی ٹیم کو خصوصی انعام دیا گیا تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات ضلع گوادر کی سطح پر محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام مرکزی سیرت النبی ﷺ مقابلوں میں اپنے اداروں کی نمائندگی کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور اسوہ حسنہ کا بہترین نمونہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔تقریب میں نظامت کے فرائض عابد دلمراد نے انجام دیے، جبکہ اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی حاجی مولا بخش نے تمام مہمانوں، اساتذہ، طلبا و طالبات اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
نبی کریمﷺ کی مبارک زندگی پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور اسوہ حسنہ کا بہترین نمونہ ہے، مولانا ہدایت الرحمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل