جعفرآباد(خ ن)جعفرآباد میں ماں کے دودھ کی اہمیت، افادیت اور نومولود بچوں کی بہتر صحت و نشوونما کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان تھے۔ سیمینار میں محکمہ صحت کے افسران، مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان، طبی ماہرین، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران مقررین نے ماں کے دودھ کو بچے کے لیے قدرتی، مکمل اور بہترین غذا قرار دیتے ہوئے اس کے طبی فوائد اور بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اس کے اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کو مختلف بیماریوں اور انفیکشنز سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ اس سے بچے کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا کہ ماں کا دودھ قدرت کی جانب سے نومولود بچے کے لیے بہترین تحفہ ہے، جس کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد صحت مند بچوں سے قائم ہوتی ہے، اس لیے ماو¿ں میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے حوالے سے بھرپور آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کی ابتدائی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے اور اس کے استعمال سے بچوں کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاو¿ میں بھی مدد ملتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوام بالخصوص خواتین میں اس حوالے سے مزید شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات اور سیمینارز کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ ہر ماں اپنے بچے کو ماں کے دودھ کی نعمت سے بھرپور فائدہ پہنچا سکے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاءنے ماں کے دودھ کی اہمیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دودھ قدرت کی جانب سے نومولود بچے کے لیے بہترین تحفہ ہے، خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل