گوادر(خ ن) رکنِ صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے خزانہ افس گوادر کا دورہ کیا جہاں ہر خزانہ آفیسر ثوبان بلوچ سے ملاقات کی، جس میں سرکاری اداروں کے مالی و انتظامی امور اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا رکن صوبائی اسمبلی نے خزانہ افس میں دستیاب متعلقہ اداروں کے واجب الادا فنڈز کی بروقت اور شفاف ریلیز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو مالی وسائل کی بروقت فراہمی سے انتظامی امور میں بہتری، عوامی خدمات کے تسلسل اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز اور حکومتی پالیسی کے مطابق شفافیت و میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا خزانہ افس گوادر کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل