لاہور۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں 132فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں 93فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار ے مطابق ایک سال میں پیاز 132.52فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93.21فیصد کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں آٹا 62.25فیصد، ایل پی جی 51.69فیصد، ڈیزل 33.08فیصد اور پیٹرول ایک سال میں 27.65فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں کیلے 17.66اور مٹن 15.98فیصد مہنگا ہوا جبکہ بیف کی قیمت میں 13.54فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آلو 30فیصد، چینی 19.10فیصد اور چکن 17.68فیصد سستی ہوئی۔ میں انڈے کی قیمتوں میں 17.41فیصد، دال چنا 13فیصد سے زائد سستی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 12.29فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 6فیصد کی کمی ہوئی۔
٭٭٭٭٭
ایک سال میں پیاز 132فیصد ،ٹماٹر 93فیصد مہنگے ہوئے‘ ادارہ شماریات