بھوتانی عوامی کارواں کی آبیاری شہدا کے خون سے ہوئی ہے، وڈیرہ عبدالستار انگاریہ

سونمیانی وندر(نمائندہ گوادر بزنس)بھوتانی عوامی کارواں کی آبیاری شہدا کے خون سے ہوئی ہے سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ہم ایک کٹھن دور سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں جھوٹ اور فریب کی سیاست کو شکست دیں گے۔ بھوتانی عوامی کارواں کو ختم کرنے اور اس کی سیاسی جدوجہد کو کمزور کرنے کی ماضی میں بھی کوششیں کی گئیں مگر کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہر مشکل دور کے بعد بھوتانی عوامی کارواں مزید مضبوط ہوکر سامنے آیا ہے۔ وڈیرہ عبدالکریم آچرہ اور سرمستانی محلہ میں منعقدہ مشترکہ کارنر میٹنگ سے وڈیرہ عبدالستار انگاریہ ، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے لے کر آج تک بھوتانی برادران اقتدار میں نہیں ہیں جس کے باعث لسبیلہ اور حب میں ترقی کا عمل بریک ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب قومی اسمبلی سے لے کر صوبائی اسمبلی تک لسبیلہ اور حب کے علاقائی حقوق کی آواز ہر وقت گونجتی تھی عوام کے مسائل ایوانوں میں بھرپور انداز میں اٹھائے جاتے تھے اور علاقے کی ترقی کے لیے آواز بلند کی جاتی تھی مگر آج ہر طرف خاموشی نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود فیصلہ کریں کہ ماضی میں علاقے کے لیے کیا کام ہوئے اور آج کیا صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوتانی برادران نے ہمیشہ اقتدار کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا اور لسبیلہ و حب کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ مشکل حالات سیاسی دباو¿ اور مختلف سازشوں کے باوجود بھوتانی عوامی کارواں کے کارکن آج بھی اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست زیادہ دیر تک عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی عوام باشعور ہیں اور وہ حقائق کو بخوبی جانتے ہیں۔ آنے والے وقت میں عوامی طاقت سے جھوٹ اور فریب کی سیاست کو شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بھوتانی برادران دوبارہ اقتدار میں ہوں گے۔ بھوتانی برادران کا عوام کے ساتھ رشتہ محض سیاست یا ووٹ کا نہیں بلکہ دیرینہ محبت اعتماد اور خدمت کا رشتہ ہے یہی وجہ ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوام اور کارکنان آج بھی بھوتانی عوامی کارواں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کارنر میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت زاہد مزار انگاریہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر بھوتانی عوامی کارواں وندر کے سینئر رہنما چیئرمین سونمیانی عبدالواحد سوری ، یونین کونسل سونمیانی کے کونسلر فیض محمد خاصخیلی ، امیر بخش دودا ، علی فقیر ، حبیب اللہ سرمستانی ، اللہ ڈنہ آچرہ ، زاہد مبارک انگاریہ و دیگر رہنماو¿ں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ بھوتانی عوامی کارواں نے ہمیشہ عوامی حقوق علاقے کی ترقی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی سیاسی و عوامی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ شرکاء نے مشترکہ طور پر یہ عزم کیا کہ بھوتانی عوامی کارواں کے پیغام کو علاقے کے ہر کونے میں پہنچائیں گے قیادت اور کارکنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں