بسیمہ(نامہ نگار) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے RISE پراجیکٹ کے تحت تحصیل آفس بسیمہ، ضلع واشک میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 19 مستحق، غریب اور ضرورت مند افراد میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف Income Generating Grants (IGGs) کے تحت ضروری سامان اور اثاثہ جات تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانا اور ان کے گھریلو حالات میں بہتری لانا ہے اس موقع پر تحصیل آفس بسیمہ کے آفس انچارج خالد ایاز اور BRSP کی ٹیم نے مستحقین میں آٹا چکیاں، سلائی مشینیں، سولر سسٹم اور بیٹریاں فراہم کیں۔ فراہم کیے گئے سامان سے مستحق افراد اپنے گھروں یا مقامی سطح پر چھوٹے کاروبار شروع کرکے مستقل بنیادوں پر آمدنی حاصل کرسکیں گے خالد ایاز کی نگرانی میں مستحقین تک امداد کی شفاف اور مو¿ثر فراہمی قابلِ تحسین قرارمقامی عمائدین، مستحقین اور سماجی حلقوں نے تحصیل آفس بسیمہ کے آفس انچارج خالد ایاز کی کاوشوں اور نگرانی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق افراد تک روزگار کے سامان کی فراہمی ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی میں متعلقہ عملے کی ذمہ دارانہ نگرانی، مستحقین کی نشاندہی اور سامان کی مناسب تقسیم بنیادی اہمیت رکھتی ہے سماجی حلقوں کے مطابق خالد ایاز اور BRSP کی ٹیم کی جانب سے مستحق افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ضرورت مند خاندانوں کو محض عارضی امداد فراہم کرنے کے بجائے انہیں روزگار کے وسائل مہیا کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو طویل المدت بنیادوں پر غربت میں کمی اور معاشی خودمختاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔مستحقین نے بھی BRSP اور تحصیل آفس بسیمہ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فراہم کیا جانے والا سامان ان کے لیے صرف مالی معاونت نہیں بلکہ اپنے خاندانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک نیا ذریعہ معاش ہے BRSP کا RISE پراجیکٹ معاشی خودکفالت کی جانب اہم قدم، مستحقین نے تعاون کو سراہا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے RISE پراجیکٹ کے تحت معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو روزگار کے وسائل فراہم کرنا ایک قابلِ قدر فلاحی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے مستحق افراد کو ایسے اثاثہ جات فراہم کیے جارہے ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی صلاحیت اور محنت کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں BRSP کے نمائندگان کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا، ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور انہیں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا ہے۔ آٹا چکیاں، سلائی مشینیں اور سولر سسٹم جیسے اثاثہ جات مقامی ضروریات اور مستحق افراد کی معاشی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کیے گئے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے BRSP کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع واشک اور بالخصوص بسیمہ جیسے علاقوں میں ایسے فلاحی اور معاشی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، جہاں محدود روزگار کے مواقع کے باعث غریب اور کم آمدنی والے خاندان مشکلات کا سامنا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ BRSP کا RISE پراجیکٹ مستحق خاندانوں کو باعزت ذریعہ معاش فراہم کرنے کے حوالے سے ایک مثبت مثال ہے مستحقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ BRSP مستقبل میں بھی بسیمہ اور ضلع واشک کے دیگر علاقوں میں ایسے منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گا تاکہ مزید غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کیے جاسکیں انہوں نے BRSP کی انتظامیہ، RISE پراجیکٹ اور بالخصوص تحصیل آفس بسیمہ کے آفس انچارج خالد ایاز اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حقیقی معنوں میں عوامی فلاح، معاشی استحکام اور خودکفالت کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں
بسیمہ میں BRSP RISE پراجیکٹ کے تحت 19 مستحق افراد میں روزگار کا سامان تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل