اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے اضلاع زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور م¶ثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ قوم اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی عزم اور اتحاد سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے،سردارایازصادق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل