بانی پی ٹی آئی کو بہت پہلے عالج معالجہ کی سہولت دے دینی چاہیے تھی ، مولانا فضل الرحمان

آسلام آباد‘جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہہت پہلے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنی چاہئے تھی۔منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے موقع پر صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بہت دیر کر دی انہوں نے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت مریض کو صحت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو جائے تو اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنا لمبا عرصہ بلاوجہ ملک کے اندر ایک ایشو پیدا کرنا، اس پر ایک بے قراری سامنے آ جاتی ہے۔ ان سے وابستہ جو حلقے ہیں، ورکرز اور لوگ، وہ بلاوجہ ایک کرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ فیصلہ اگر آنا تھا تو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ اب بھی اگر آیا ہے، دیر آید، درست آید۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں