نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

مری ….مری کے گورنمنٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر غور کیا گیا، مخصوص نشستوں کےلئے 10 خواتین کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر سے آنے والی لیگی خواتین کے انٹرویوز نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،جن میں سحرش قمر، مریم کشمیری، ناصرہ خان اور نصارہ عباسی کے نام زیر غور ہیں،فیصلہ نوازشریف کرینگے۔ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے،آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کےلئے امیدوار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اجلاس میں (ن )لیگ آزاد جموں و کشمیر کے صدرشاہ غلام قادرسمیت دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی،وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر شاہ غلام قادرکی پوزیشن مضبوط بتائی جارہی ہے، طارق فاروق اور کرنل ریٹائرڈ وقار نور بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اوورسیزکشمیریوں کے لیے مختص نشست پر بھی تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا،جس کے لیے احسان دانش، عبدالرحمن ارائیں، راجہ وسیم اور جاوید اقبال کے نام زیر غور ہیں۔اجلاس میں مری ڈیویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر مری نے شرکا کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مری مال روڈ آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں