اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم کامیابی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ **پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
خاران آپریشن میں کامیابی، صدر مملکت آصف علی زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل