کوئٹہ:بولان کے علاقے میں دھماکے سے متاثر ہونے والی 18انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام چوتھے روز بھی شروع نہ ہوسکا، جس کے باعث کوئٹہ سمیت مچ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی فراہمی بدستور معطل ہے جبکہ مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں بھی شدید کمی کا سامنا ہے۔ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق متاثرہ مقام پر مرمتی کام شروع کرنے کے لئے سیکورٹی کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا ہے، آج سیکورٹی کلیئرنس ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔
بولان‘ متاثرہ گیس پائپ لائن کا کام چوتھے دن بھی مکمل نہ ہوسکا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل