کراچی ۔۔۔۔۔۔ مالی سال 2025-26 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 1567 ارب 45 کروڑ روپے وصول کیے، جو مقررہ حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے جبکہ آئی ایم ایف کے تخمینے سے بھی زائد ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1468 ارب روپے مقرر کیا تھا، جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے اس مد میں 1546 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ تاہم حکومت نے دونوں اہداف سے زیادہ رقم حاصل کی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 347 ارب 24 کروڑ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔ مالی سال 2024-25 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1220 ارب 21 کروڑ روپے، مالی سال 2023-24 میں 1019 ارب روپے جبکہ مالی سال 2022-23 میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ حکومت نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی 50 ارب 16 کروڑ روپے الگ سے قومی خزانے میں جمع کیے۔ موجودہ ٹیکس ڈھانچے کے تحت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے 28 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 5، 5 روپے فی لیٹر کے حساب سے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔
پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اور آئی ایم ایف تخمینے سے 100 ارب روپے زیادہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل