انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔میڈیاکے مطابق وکیل صفائی نے دوران عدالت سماعت میں کہا کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024 میں بری ہوئے تھے،انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔وکیل صفائی نے کہا کہ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں