کوئٹہ(خ ن)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری سے معروف کاروباری شخصیت اور آل پاکستان ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی فوجان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی تاجر و کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور صوبے کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں دستیاب مواقع سے آگاہ کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور صوبے کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔حاجی فوجان نے بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، بلال کاکڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل