ڈپٹی کمشنر دکی کا بی ایچ یو ناصر آباد اور ریسکیو سینٹر 1122 کا تفصیلی دورہ

دکی(خ ن) ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بی ایچ یو ناصر آباد اور ریسکیو سینٹر 1122 کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی صحت اور ہنگامی امدادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بی ایچ یو ناصر آباد کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی عملے کی حاضری چیک کی، جبکہ مرکز میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کے لیے انتظامات اور ادویات کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے سے ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور مرکز کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سینٹر 1122 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، مرکز میں موجود سہولیا…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں