مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں، معیشت پر بھی ہونا چاہیے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی۔۔۔۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب آپ لوگوں کی مرضی پر حکومتیں نہیں بناتے تو اعتماد کا بحران ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یہ بات آئی ہے کہ یہ نظام نہیں چل رہا، یہ سسٹم نااہلی کا نمونہ ہے، صرف اعتراف سے کچھ نہیں ہو گا، یہ دیکھنا ہو گا کہ کیسے لوگوں کو الیکشن میں لایا جاتا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ اس سسٹم کا کوئی ایک پہلو نہیں ہے، اس نظام میں عام لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، صرف پتے جھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، نظام کو تبدیل کرنا ہو گا، اس کا حل صرف یہ ہے کہ آئین کو مقدم رکھا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مکہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس معاہدے کے اگلے مرحلے میں ایران، قطر اور بنگلادیش کو شامل کرنا چاہیے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں بلکہ معیشت پر بھی ہونا چاہیے، مکہ دفاعی اتحاد اسرائیل کو کھل کر آنکھیں دکھائے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلسل لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، امریکا اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں