اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور انصاف کے قیام کے لیے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے،پاکستان میں مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ باہمی احترام اور اخوت کے ساتھ رہ سکتے ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ صرف آئینی تقاضا نہیں بلکہ ہماری دینی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام نے اقلیتوں کے جان و مال، عزت اور مذہبی آزادی کے حقوق کا واضح تحفظ دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور انصاف کے قیام کے لیے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام اقلیتوں کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے۔انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز جان، مال، عزت اور مذہبی آزادی کا تحفظ فراہم کرے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ باہمی احترام اور اخوت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام انسانیت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اسی فکر کا عملی تقاضا ہے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تحفظ ایک مضبوط، پرامن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 1972 میں مفتی محمود نے واضح اعلان کیا تھا کہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں کو ان کی مرضی کے بغیر سرکاری تحویل میں نہیں لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے بچوں کو بھی تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان احترام اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین اور اسلامی تعلیمات دونوں کا بنیادی تقاضا ہے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے پاکستان میں امن، اخوت اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماءاسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا دینی، اخلاقی اور سیاسی کردار جاری رکھے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو بلاامتیاز عزت، انصاف اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔
ملک کی ترقی اور استحکام کےلئے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان احترام اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل