آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر کی خواجہ محمد آصف سے ملاقات

اسلام آباد ۔۔۔۔آذربائیجان کے رخصت ہونے والے سفیر محترم خضر فرہادوف نے آج اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیرِ دفاع نے سفیر کی مدتِ ملازمت کے دوران پاکستان-آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔دونوں فریقین نے بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ دفاع نے معزز سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں