یش کے ساتھ کام کرنے کا اثر ہمیشہ دل میں رہے گا‘ رکمنی وسنت

ممبئی:جنوبی ہند کی اداکارہ رکمنی وسنت نے فلم ”ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس“ میں راکنگ اسٹار یش کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہاہے کہ یش نے انہیں صرف شریک اداکارہ نہیں بلکہ ایک مضبوط ساتھی کے طور پر کام کرنے کا موقع دیا، جس کا اثر ہمیشہ ان کے دل میں رہے گا۔بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ”ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اَپس“کا ٹریلر ایک شاندار تقریب میں جاری کیا گیا۔ ٹریلر میں ناظرین کو فلم کی ہائی آکٹین دنیا کی جھلک دیکھنے کو ملی، جس میں ایکشن، جرم، رومانس اور دھوکے کا زبردست امتزاج نظر آتا ہے۔ فلم کی ہدایت کار گیتو موہن داس اور راکنگ اسٹار یش کی موجودگی میں رکمنی وسنت کی جذباتی گفتگو نے تقریب میں خاص توجہ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں