ٹرمپ ایران جنگ ہار چکے ہیں ڈیمو کریٹک سینیٹر کرس مرفی

نیویارک:ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ان کا مو¿قف ہے کہ جنگ جاری رہنے سے واشنگٹن کمزور جبکہ تہران مزید مضبوط ہو رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس مرفی نے مقامی نیوز کو بتایا کہ میں جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خراب معاہدے کی بھی حمایت کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کے باعث اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔کرس مرفی نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے کیونکہ جنگ کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ یہاں امریکا میں لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں