جیکب آباد، آئی جی سندھ کا آبائی گاوں کے اسکول کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ

جیکب آباد ( انیس جکھرانی) آئی جے سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے اپنے آبائی گاو¿ں کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول محمد پور اوڈھو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے (ایس ایس بی) فنڈ کے تحت جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعمیرات کے عمدہ معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے ایف اے محمد مشتاق جکھرانی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو جب گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول محمد پور اوڈھو پہنچے تو انہوں نے اسکول کے ایف اے محمد مشتاق جکھرانی کی زیر نگرانی ہونے والے ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران کام کی شفافیت اور بہترین معیار کو سراہتے ہوئے انہوں نے محمد مشتاق جکھرانی کی محنت کو سراہا اور اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ “تعلیم کی روشنی کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی کا تصور ناممکن ہے۔ معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے اسکول کے اساتذہ اور منتظمین کو اپنا بنیادی اور ملی کردار پوری ایمانداری سے ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی ڈیوٹی پوری لگن اور محنت سے نبھاتے ہوئے نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ وہ مستقبل کے معمار بن کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔دورے کے اختتام پر معززین علاقہ، اساتذہ اور شہریوں نے آئی جی سندھ کے اس علم دوست اقدام اور حوصلہ افزائی پر بھرپور الفاظ میں ان کی تحسین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں