جیکب آباد،ڈکیتی کی چھینی گئی موٹر سائیکل پولیس مقابلے کے بعد برآمد

جیکب آباد ( انیس جکھرانی) جیکب آباد پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل مقابلے کے بعد برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن ٹھل، SIP امیر بخش کنڈرانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات پولیس اہلکار انیس احمد بنگلانی سے چھینی گئی موٹر سائیکل ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل قانونی کارروائی اور تصدیق کا عمل مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں