جیکب آباد ( انیس جکھرانی)جیکب آباد جمعیت علماءاسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے سندھ میں سیاسی، ادبی اور قوم پرست تنظیموں کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کی جانب سے سندھ کی وحدت کے حق میں آواز اٹھانے پر گرفتاریوں اور انہیں مختلف اداروں میں طلب کرنے کے اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ہنماﺅں اور کارکنوں کو دبانے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں اور ان کارروائیوں میں پیپلز پارٹی ملوث نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف گرفتاریوں، دباو¿ اور مبینہ انتقامی کارروائیوں سے عوامی تحریک رکنے کے بجائے مزید مضبوط ہوگی۔ ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سندھ کا بچہ بچہ سندھ کو انتظامی یونٹس کے نام پر تقسیم کرنے کی کسی بھی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی وحدت، وسائل اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی، جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔ جھوٹے مقدمات، گرفتاریوں اور دباو¿ کے ذریعے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا بلکہ ایسی کارروائیاں جدوجہد میں مزید شدت پیدا کریں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی وحدت کے لیے آواز اٹھانے والے سیاسی، ادبی اور قوم پرست رہنماو¿ں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور تمام شہریوں کو آئینی و جمہوری حقوق کے مطابق پرامن سیاسی سرگرمیوں کی آزادی دی جائے۔
انتظامی یونٹس کے نام پر سندھ کی تقسیم کی سازش کسی صورت قبول نہیں،ڈاکٹر اے جی انصاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل