اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور قانون سازی میں کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا جبکہ قائمہ کمیٹیوںمیںبھی حکومتی بلوں کی مخالفت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی تاحکم ثانی پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی قانون سازی میں حکومت سے تعاون نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی منظوری کے عمل میں حکومتی بلوں کی مخالفت کرے گی،پی پی قائمہ کمیٹیوں میں حکومتی بلوں میں ضروری ترامیم پیش کرے گی۔
پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل