جیکب آباد ( انیس جکھرانی)سندھ پریس کلب جیکب آباد کی نئی انتظامی باڈی کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے عہدیداران کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔نئی انتظامی باڈی کے اعلان کردہ عہدیداران کے مطابق اسرار علی چانڈیو چیئرمین، ڈاکٹر غلام نبی پیچوہو وائس چیئرمین، غلام حسین جکھرانی صدر، خاوند بخش چانڈیو سینئر نائب صدر، بابل کوریجو نائب صدر اور محمد دین جکھرانی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ تنظیم کے فعال اراکین میں ذوالفقار دشتی، گل محمد لاشاری، اللہ رکھیو لاشاری، وسیم بلوچ، شاہ زیب کوریجو، انیس جکھرانی، علی جان جمالی اور شیر باز چانڈیو شامل ہیں۔اس موقع پر نو منتخب چیئرمین اسرار علی چانڈیو اور صدر غلام حسین جکھرانی نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پریس کلب جیکب آباد صحافت کے اعلیٰ معائیر و اقدار کی پاسداری، آزادی صحافت کے تحفظ اور مظلوم عوام کی توانا آواز بننے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے پائیدار حل اور علاقائی و عوامی مشکلات کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
سندھ پریس کلب جیکب آباد کی نئی انتظامی باڈی کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل