بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، شیخ امتیاز حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم، بالخصوص دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست صرف جشن منانے کا دن نہیں بلکہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر وہی قوم کرتی ہے جو اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل، باصلاحیت نوجوانوں اور کاروباری مواقع سے مالا مال ملک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاسی، سماجی اور معاشی استحکام کو فروغ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور پاکستان عالمی اقتصادی میدان میں مزید مو¿ثر کردار ادا کر سکے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے فورم پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی مارکیٹ سے جوڑنے اور نئی کاروباری راہیں ہموار کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ وطن بھیج رہے ہیں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قومی یکجہتی، برداشت، قانون کی پاسداری اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے اگر ہم تعلیم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، اختراع (Innovation) اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کریں تو پاکستان نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں معاشی ترقی کی نئی مثال قائم کر سکتا ہے شیخ امتیاز حسین نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، لہٰذا حکومت، نجی شعبے اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان مضبوط شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے اس تعاون کے ذریعے برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں کا قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے، جس سے پاکستان معاشی خودکفالت کی منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہوگاانہوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگااپنے پیغام کے اختتام پر شیخ امتیاز حسین نے بانیانِ پاکستان، تحریکِ آزادی کے شہداء، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی، خوشحالی، معاشی استحکام اور عالمی وقار عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو ہر قسم کے داخلی و خارجی چیلنجز سے محفوظ رکھے پاکستان زندہ باد، پاک افواج پائندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں