27ستمبر لانگ مارچ‘ پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کردہ لانگ مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ حکمران اتحاد میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی جانب سے پی پی پی سے بھی رابطے کا امکان ہے اس سلسلے میں 14اگست کے بعد تحریک انصاف کا وفد اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ سلمان اکرم راجا، جنید اکبر، عامر ڈوگر، عاطف خان سمیت 7ارکان اپوزیشن سے ملاقاتیں کرے گا۔اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی سطح پر بھی رابطے کئے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے دو روز قبل پشاور میں منعقدہ جلسے میں 27ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقاتیں شروع نہ ہوئیں، ذاتی معالج سے علاج نہ کرایا گیا اور عدالتوں میں مقدمات نہ سنے گئے تو 27ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں