شہدائ8اگست کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی‘ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (خ ن) وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سانحہ سول اسپتال کوئٹہ میں وکلاءکی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں، دہشت گردی نے بلوچستان کے قیمتی اور باصلاحیت افراد کو ہم سے چھینا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سانحہ سول اسپتال میں بلوچستان اپنے نامور وکلائ، صحافیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانوں سے محروم ہوا، جس سے صوبے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یادگار رہیں گی اور ان کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ریاستی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ حکومت بلوچستان امن و استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں