جماعت اسلامی نے آج ہونےوالے دھرنوں کا اعلان واپس لے لیا

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے آج(اتوار)9 اگست کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان واپس لیتے ہوئے 16 اگست 2026 کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت دھرنوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس کے بعد ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا۔اجلاس میں نائب امرا ءلیاقت بلوچ ، اسامہ رضی ،قائمقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، سید وقاص انجم جعفری، اظہر اقبال حسن، رسل خان بابر، جاوید قصوری ، ضیا ءالدین انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔خصوصی اجلاس میں تمام صوبہ جات اور بڑے شہروں کے امرا ءوڈیو لنک پر شریک ہوئے۔حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں