جیکب آباد( انیس جکھرانی)گزشتہ رات ٹھل کے سی سیکشن تھانے کی حدود میں، محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاو¿ں فتح محمد لاشاری میں نامعلوم چوروں نے مہراج کمیونٹی کے رہائشی رام داس کے گھر کی دیوار میں نصر (کاٹھ) لگا کر اندر دخول کیا۔ مسلح چوروں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر وہاں کھڑی موٹر سائیکل، ان کی بیٹی کی شادی کا جہیز اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔متاثرین راجا مہراج، منٹھار مہراج، پپو مہراج، گنگا بائی، کوڑی خاتون اور دیگر نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سی سیکشن تھانہ ہمارے گھر سے صرف ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ جب چور گھر میں داخل ہو کر چوری کر رہے تھے تو گھر والے جاگ گئے اور شور مچایا، لیکن اتنے قریب موجود ہونے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیس ہمت دکھاتی تو ہمارا سامان چوری ہونے سے بچ سکتا تھا، یہ چوری پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ متاثرین نے ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم غریبوں کا مسروقہ سامان برآمد کروا کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
جیکب آباد: ٹھل کے سی سیکشن تھانے سے صرف ایک کلومیٹر دور گھر میں ڈکیتی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل