اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 7 اگست کے لیے ہوں گی۔
پیٹرول 3 روپے 19پیسے ڈیزل 1روپیہ 50پیسے فی لیٹر سستا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل