”مائی ٹوائز“ رونالڈو نے 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی سپر کار کلیکشن کی جھلک دکھا دی

ایک انٹریو میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ نئی گاڑیاں شوقیہ خریدتے ہیں لیکن زیادہ تر انہیں چلاتے نہیں ہیںپرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی لگڑری سپر کاروں کی نایاب جھلک شیئر کردی۔ رونالڈو نے اپنے گیراج میں موجود 20 سے زائد قیمتی گاڑیوں کے درمیان تصاویر بنوائیں اور پوسٹ کے ساتھ مختصر کیپشن ’مائی ٹوائز‘ تحریر کیا۔تصاویر میں فراری، بگاٹی، لیمبورگینی، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، بینٹلے اور میکلیرن سمیت کئی معروف برانڈز کی سپر کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ان میں بگاٹی ویرون، بگاٹی شیرون اور نایاب سینٹوڈیچی بھی شامل ہیں جن کی مجموعی قیمت 3 ارب 74 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ محدود تعداد میں تیار کی جانے والی مرسڈیز اے ایم جی ون، میکلیرن سنا، لیمبورگینی ایونٹاڈور، بینٹلے فلائنگ اسپر اور مرسڈیز جی ویگن برابس بھی ان کے کلیکشن کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں