کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گانوں کے ذریعے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے والے نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار گل میر جمالی کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ مدعو کر کے ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران گل میر جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی روایتی انداز میں محبت بھرے گیت پیش کیے۔ فنکار نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں گانا بھی سنایا جسے میر سرفراز بگٹی نے سراہتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوک فنکار صوبے کی ثقافت، روایات اور مثبت تشخص کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے
فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے،میر سرفراز بگٹی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل