جولائی میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.19 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:جولائی2026ءمیں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.19 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا اورسالانہ بنیاد پر جولائی میں مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے جولائی 2026 کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.16 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دیہی علاقوں میں جولائی کے دوران مہنگائی 1.23 فیصد بڑھی، جولائی میں ٹماٹر کی قیمت میں 116.75 فیصد بڑا اضافہ ہوا۔تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں 22 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔آلو، پیاز اور چکن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ اخراجات کم ہوئے، موٹر فیول کی قیمت میں 8.25 فیصد کمی ریکارڈکی گئی اوربجلی کے چارجز میں 3.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مواصلاتی خدمات اور موٹر وہیکل ٹیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں